کامران خان ٹیسوری 18

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری شنگھائی سے گوانگژو روانہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری چین کے دورے کے دوران شنگھائی سے گوانگژو روانہ ہو گئے۔ شنگھائی ایٔرپورٹ پر پاکستانی قونصل جنرل شہزاد احمد نے انہیں پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔

دورہ چین کے دوران گورنر سندھ مختلف شہروں میں سرمایہ کاری، تجارتی تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اس دورے کا بنیادی مقصد سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں