جعفرخان مندوخیل 15

گورنر بلوچستان کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے مرحوم جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی نمایاں عسکری خدمات، قائدانہ صلاحیتوں اور پاک فوج کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی عسکری خدمات اور قومی دفاع کی خاطر ان کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔ گورنر بلوچستان نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے غمرازی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ پرودیگار مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر ہمت سے برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں