گلوکار عظیم دار نے نیا گانا ” کیا ہو گا میرا” کا آڈیو مکمل کر لیا، جلد دبئی میں ریکارڈنگ ہو گی

لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکار و اداکار عظیم ڈار نے اپنا نیا گانا ”کیا ہوگا میرا“ کا آڈیو مکمل کرلیا جس کی جلد دبئی کے خوبصورت مقامات میں ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی جس میں ماڈلنگ کےلئے نامور ماڈل کو شامل کیا جائے گا .

گانے کو عظیم ڈار نے تحریر کیا جبکہ اس کا میوزک حسن ترک نے ترتیب دیا دبئی میں مقیم پاکستان سے تعلق رکھنے والے عظیم ڈار گلوکار پروڈیوسر کا تعلق شوبز کی معروف فیملی سے ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار عظیم ڈار کا کہنا تھا کہ میرا گانا ”ممی ڈیڈی“ میوزک کی دنیا اور سوشل میڈیا میں مقبولیت حاصل کرنے میں بے حد کامیاب رہا جس کی وجہ سے میرے پرستار میرے میوزک ورک کو بہت سہرا رہے ہیں اس نئے گانے کو بھی اپنے مداحوں کی امنگوں کے مطابق تیار کیا جارہا ہے .


انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میوزک سے وابستہ ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے میں ان دنوں دبئی میں بطور اداکار گلوکار پرڈیوسرز کام کر رہا ہوں اپنی محنت سے شوبز کی دنیا میں قدم جمائے اسی وجہ سے بالی وڈ سے وابستہ شخصیات کے ساتھ بھی پروجیکٹس میں حصہ لے رہا ہوں ان کا کہنا تھا اس وقت ورلڈ ٹور اور بین الاقوامی ایونٹس میں مصروف ہوں بہت جلد ویڈیو سونگ کی ریکارڈنگ کے بعد اس گانے کو دنیا بھر میں ریلیز کروں گا۔