عظمی بخاری 17

کے پی حکومت خود صوبے میں آئینی اقدام اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے’ عظمیٰ بخاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت خود صوبے میں آئینی اقدام اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے،سرکاری وسائل کو جتھوں کی سیاست کیلئے استعمال کرنا پی ٹی آئی کا پرانا وتیرہ ہے،خیبر پختونخوا کے لوگوں کو کسی صورت بھی دہشتگردوں اور جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا دہشتگ ردی کی زد میں ہے اور صوبے کا وزیراعلی کنٹینر پر چڑھا ہے، 13سال سے خیبر پختونخوا کی قسمت میں دھرنے، جلسے، ریلیاں اور لانگ مارچ ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب صوبے میں امن و امان اور روزگار نہیں ہوگا تو وہاں کے لوگ امن اور روزگار کیلئے دوسرے صوبوں کا رخ کریں گے، جو حکومت اپنے ہی لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی اس کو حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں، سہیل آفریدی واحد وزیراعلی ہیں جو اپنے صوبے میں ہی لا لشکر کے ساتھ مارچ کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کے خلاف ہرزہ سرائی کے لئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، سرکاری وسائل کو جتھوں کی سیاست کیلئے استعمال کرنا پی ٹی آئی کا پرانا وتیرہ ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی نے صوبے میں قیام امن پر دہشتگردوں کو تحفظ دینے پر ترجیح دی ہے، خیبر پختونخوا اس وقت دہشت گردوں،منشیات فروشوں اور سمگلروں کے رحم و کرم پر ہے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت خود صوبے میں آئینی اقدام اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے، خیبر پختونخوا کے لوگوں کو کسی صورت بھی دہشتگردوں اور جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں