کراچی (رپورٹنگ آن لائن) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی ذمہ داری کچرا اٹھانا نہیں 207 سڑکیں اور 45 پارکس ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے بعد میدیا سے بات کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ قانونی تقاضوں کو پورا کرکے ٹیکس لگایا ہے،یہ نیا ٹیکس نہیں پرانے ٹیکس کونئےطریقے سے وصول کررہے ہیں۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ عدالتی حکم امتناع سے پہلے اس ٹیکس میں 6 کروڑ 19 لاکھ روپے جمع ہوئے،اس سے سالانہ سوا تین ارب روپےکے ایم سی کے اکانٹ میں آئیں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہا ماضی میں کہا جارہا تھا اختیارات نہیں،اسی اختیارات میں ہم ٹیکس وصول کررہے ہیں اور کام کررہے ہیں، ہرماہ رقم کی تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہوں گی، یہ بتایا جائے گا اس رقم سے کیا کام ہوا؟۔ ک
ے ایم سی کی ذمہ داریوں کے حوالے سے مرتضی وہاب نے کہا کہ کچرا اٹھانا کے ایم سی کی نہیں ڈی ایم سیز کی ذمہ داری ہے ،کے ایم سی کے پاس سڑکوں ،پارکوں اور دیگر کی ذمہ داری ہے، کے ایم سی کی ذمہ داری207 سڑکیں اور 45 پارکس کی ہے۔