بنگلا دیش

کچھ کھلاڑیوں کوبنگلا دیش اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی جانب سے کھلانے کی تجویز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کو پریکٹس دینے کے لیے بنگلا دیش اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی جانب سے کھلانے کی تجویز سامنے اّئی ہے۔

اس تجویز میں محسن نقوی کے دست راست وقار یونس کی مشاورت اہم ہے،بابر اعظم، محمد رضوان،نسیم شاہ اور دیگر کھلاڑیوں نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلا ہے اس لیے یہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں شریک ہوں گے۔

بنگلا دیش اے کے خلاف 10اگست سے اسلام اّباد کلب میں ہونے والے چار روزہ میچ میں جیسن گلسپی پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ ہوں گے یا وہ ٹیم کے ساتھ رہیں گے تاکہ کھلاڑیوں کو قریب سے دیکھ کر انہیں کس پوزیشن میں کھلانے اور ان کی فارم کے بارے میں علم ہوسکے، جیسن گلسپی 6 اگست کو پاکستان واپس اّرہے ہیں۔

سلیکٹرز محمد یوسف اور اسد شفیق ،شان مسعود اور جیسن گلسپی کی مشاورت سے ٹیسٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔