مراد علی شاہ 16

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد خودکش حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، مراد علی شاہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کوہاٹ پولیس لائن میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کوہاٹ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم ہے، دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے۔سید مراد علی شاہ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ رب کائنات زخمی افراد کو جلد اور مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں قوم کیلئے باعث فخر ہیں۔ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم اور حوصلے کو پست نہیں کرسکتیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم متحد اور پرعزم ہے، دہشتگرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں