سنگاپور

کورونا وائرس کے خلاف مستقل لڑائی میں ملازمتوں کی اولین ترجیح ہے، سنگاپور کے وزیر اعظم

سنگاپور (رپورٹنگ آن لائن) سنگا پور کے وزیر اعظم لی شین لوونگ نے کہا ہے ہماری اولین ترجیح ملازمتوں کے تحفظ اور ان کے مزید مواقع پیدا کرنا ہے کیونکہ ملک کورونا وائرس کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

سنگاپور کے ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے حکمران پیپلز ایکشن پارٹی (پی اے پی) کے انتخابی منشور کے ھوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس کے بعد کی دنیا بہت مختلف ہوگی اور سنگاپور کی عوام کو مضبوطی کے ساتھ ابھرنے کے لئے جو کچھ کرنا ہے وہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وبائی بیماری سے سنگاپور کی معیشت شدید متاثر ہوئی ہے، ریاست نے اس انتہائی مشکل دور میں کمپنیوں، کارکنوں اور گھریلو سامان کی مدد کے لئے لگاتار چار بجٹ پیش کیے ہیں جن میں لگ بھگ 100 بلین سنگاپور ڈالر کے تخمینے لگائے گئے ہیں اس کے باوجود بحران ختم نہیں ہوا ہے، ہم اس صدی میں انتہائی شدید عالمی کساد بازاری کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ کمپنیاں وائرس کے باعث ہونے والے مالی نقصانات کے باعث بند ہو گئی ہیں، جس کی واجہ سے ریٹائرمنٹ اور بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پی اے پی نے منشور میں وعدہ کیا تھا کہ وہ سنگاپور کے باشندوں کو ملازمتوں کے تحفظ اور ملازمت پیدا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ سنگاپور کے باشندوں کے ئے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھائے گے، تجارتی نیٹ ورک کو بڑھائیں گے اور نئی منڈیوں کو تلاش کریں گے، عالمی ڈیجیٹل معیشت میں فعال طور پر حصہ لیں گے اور سنگاپور میں کھانے پینے کی اشیاء اور ضروری سامان کے وسائل کو متنوع بنائیں گے ۔

سنگاپور کے لوگوں کو معاشرتی اور مالی مدد فراہم کی جائے، مضبوط اور لچکدار معاشرے کی تعمیر، پائیداری کو زندگی کا طریقہ بنایں گے اور کورونا وائرس کے اثرات کے باوجود بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سنگا پور میں پارلیمنٹ کے ممبروں کے انتخاب کے لئے 10 جولائی کو 18 ویں عام انتخابات ہوں گے۔ پی اے پی 1959ء سے حکومت میں ان کی مسلسل پندویں میعاد کو حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔