کنگ ایڈورڈ 361

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس فائنل ائیر کے سالانہ امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا

نیوز رپورٹر۔۔۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس فائنل ائیر کے سالانہ امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

مجموعی طور پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 95 فیصد سے زائد رہا۔جبکہ بہترین کارکردگی پر نورالصباح احمد اور رمین فیاض نے 1492 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
کنگ ایڈورڈ
ذرائع کے مطابق ماہ رخ نعیم 1486 نمبر لے کر دوسرے جبکہ محمد عمیر اقبال نے 1484 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اورنتائج کی تفاصیل کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے یونیورسٹی انتظامیہ نے کوویڈ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے امتحانات کے انعقاد اور بروقت نتائج کے اعلان پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر خالد محمود چیمہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں