اوکاڑہ ( شیر محمد)کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ 2026 کے لیے قائم امتحانی مراکز گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال اور ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کا دورہ کیا.
اس موقع پر انہوں نے دونوں امتحانی مراکز میں طلبہ و طالبات کے لیے کیے گئے انتظامات اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے امتحانی مراکز میں قائم ہیلپ ڈیسک، کنٹرول روم اور امتحانی کمروں کا معائنہ کیا اور امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امتحان میں شریک طلبہ و طالبات کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ پرسکون اور سازگار ماحول میں اپنا امتحان دے سکیں۔
ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ طلبہ و طالبات کے ہمراہ آنے والے والدین اور دیگر افراد کے بیٹھنے کے لیے مناسب انتظام کیا جائے۔
اس کے علاوہ پینے کے صاف پانی، پارکنگ اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ اہم نوعیت کا امتحان ہے، اس لیے امیدواروں کے لیے بہترین انتظامات، شفاف امتحانی ماحول اور تمام ضروری سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی









