بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) کرپشن کے الزام میں معطل ہونے والے 2 سابق چینی وزرائے دفاع کو سزائے موت سنا دی گئی،۔سزائے موت پانے والے وی فینگہے 2018ء سے مارچ 2023ء تک وزیر دفاع رہے، جبکہ لی شانگفو ان کے بعد وزیر دفاع بنے لیکن چند ماہ بعد ان کو بھی برطرف کر دیا گیا تھا۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں کو رشوت ستانی کا مجرم قرار دیتے ہوئے فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی، تاہم انہیں 2 سال کی مہلت بھی دی گئی ہے۔
عدالت نے کہا کہ 2 سال بعد ان کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی جائے گی اور انہیں پیرول کی سہولت بھی حاصل نہیں ہوگی، دونوں کے خلاف 2023ء میں فوج کے انسدادِ بدعنوانی ادارے نے تحقیقات شروع کی تھیں۔









