اسپتال 48

کراچی: عید کے تینوں روز قے، اسہال، پیٹ درد کے مریضوں کا سرکاری اسپتالوں میں رش رہا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)کراچی میں عید کے تینوں روز قے، اسہال اور پیٹ درد کے مریضوں کا سرکاری اسپتالوں میں رش رہا۔سول اسپتال کی ایمرجنسی کے انچارج ڈاکٹر عمران کا کہنا ہے کہ عید کے دوسرے روز 100 سے زائد مریض الٹی اور پیٹ درد کی شکایات کے ساتھ سول اسپتال پہنچے۔ڈاکٹر عمران نے کہا ہے کہ عید کے تیسرے روز معدے کے امراض میں مبتلا 100 سے زائد مریض آئے۔

جناح اسپتال کی ایمرجنسی کے انچارج عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں بھی عید کے پہلے روز پیٹ کے امراض کا شکار 50 سے زاد مریض آئے، زیادہ گوشت، کم پانی، غیر متوازن خوراک سے قے، اسہال اور بدہضمی کی شکایات بڑھ گئیں۔اس حوالے سے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ گوشت کے ساتھ سبزیوں اور پانی کا کم استعمال نظامِ ہضم پر بوجھ ڈال سکتا ہے، گوشت کے ساتھ سلاد، سبزیاں اور پانی کا زیادہ استعمال معدے کے مسائل سے بچا سکتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیک وقت زیادہ مقدار میں گوشت کھانے سے گریز کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں