ہائیکورٹ 13

ڈی آئی جی (آئی ٹی)سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 8جولائی تک ملتوی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے ڈی آئی جی ( آئی ٹی)منصور الحق سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 8جولائی تک ملتوی کر دی۔

جسٹس عبہر گل خان نے شہری مبشر عباس کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ۔جس میں موقف اپنایا گیا کہ مقدمہ سے بری ہونے کے باوجود اس کا نام پولیس کریمنل ریکارڈ لسٹ سے نہ نکالا گیا، عدالت نے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے ریکارڈ کی درستگی کا حکم دیا۔تاہم عدالت کے حکم کی ابھی تک پاسداری نہیں کی گئی۔دوران سماعت آئی جی افس سے ڈی آئی جی کامران عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ درخواست گزار درخواست جمع کروائے ہم اسکا سی آر او کے بغیر سرٹیفکیٹ بنا دیتے ہیں ۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست پہلے سے متعلقہ فارم پر جمع کروا رکھی ہے اس پر عملدامد نہیں ہوا ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپکے سامنے کہہ رہے ہیں کہ درخواست پر عملدامد نہیں ہو رہا ، دو دن کا وقت دیتے ہیں آپ انکے کی درخواست پر عملدامد کریں ۔ بعد ازاں عدالت نے کیس سماعت 8جولائی تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں