وانشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر اٹلی سمیت نیٹو اتحادیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے نیٹو پر کھربوں ڈالر خرچ کیے، اٹلی اور اس کی وزیراعظم ایران اور اس کے سنگین جوہری خطرے پرکسی کارروائی میں شمولیت کاسوچ بھی نہیں رہے۔
امریکی صدر نے نیٹو اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی دہائیوں تک ان ممالک کا دفاع کیا، آزمائش آئی تو وہ نہ ہمارے دفاع اور نہ ہی باقی دنیا کے لیے موجود تھے، یہ اچھی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 ماہ کی ایران جنگ کے بعد زیادہ تبدیلی نہ لانے کانیویارک ٹائمزکا دعویٰ غلط ہے، ایران کی فوج، بحریہ اور فضائیہ ختم ہوچکی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ لانچنگ پیڈز، میزائل ڈرونز کی تیاری کی ایرانی صلاحیت تقریباً ختم ہوچکی ہے، ایرانی اعلیٰ قیادت ختم ہوچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے اور تیل کی ترسیل جاری ہے، امریکی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر ہے، یہ وہ تبدیلیاں ہیں جو رونما ہوئی ہیں۔









