اسلام آباد/سینچورین (ر پورٹنگ آن لائن) ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے کہاہے کہ ڈریسنگ روم کا ماحول بہت حوصلہ افزاء ہے، لڑکے سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ اپنے بیان میں مصباح الحق نے کہاکہ گزشتہ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے، ڈریسنگ روم کا ماحول بہت حوصلہ افزاء ہے، لڑکے سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔
انہوںنے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اس ٹیم کے لیے ہر جیت بہت اہم ہے، سینچورین اور وانڈررز کی پچز جنوبی افریقی کنڈیشنز کی حقیقی ترجمانی کرتی ہیں، ان باؤنسی پچز پر ہمارے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کا سنچری کرنا بہت خوش آئند ہے۔ انہوںنے کہاکہ یقین ہے کہ ہمارے باؤلرز تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین کم بیک کریں گے، مڈل آرڈر بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے، شاداب خان کے متبادل سمیت ٹیم کمبی نیشن کے لیے جو تبدیلی ضروری ہوئی، کریں گے