ڈالر 100

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھا ونجی بینکوں نے موقع سے فائدہ اٹھا کر 56 ارب روپے منافع کمایا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) گزشتہ چند ماہ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے دوران نجی بینکوں نے خوب فائدہ اٹھایا، نجی بینکس نے اس دوران 56 ارب روپے کا منافع کمایا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر سے کھیلا جاتا رہا، نجی بینک موقع دیکھ کر فائدہ اٹھاتے رہے۔

ڈالر کے اتار چڑھا میں نجی بینکوں نے 56 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے پر اسٹیٹ بینک نے نجی بینکوں سے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، بینکوں نے ایل سیز کھولنے کے لیے انٹر بینک ریٹ سے اضافی رقم وصول کی۔ اسٹیٹ بینک نے 8 نجی بینکوں کو نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں، اسٹیٹ بینک کی تحقیقاتی رپورٹ جلد مکمل ہوجائے گی، تحقیقاتی رپورٹ وزیر خزانہ اسحق ڈار کو پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں