اوکاڑہ ( شیر محمد)
ڈی جی رینجر پنجاب عاطف بن اکرم کا ڈپٹی کمشنر عثمان جاوید اور ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپ اٹاری دریا ستلج کا دورہ

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، انہوں نے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا اور فلڈ ریلیف کیمپ اٹاری میں سیلاب متاثرین کو دستیاب سہولیات کی چیکنگ کی، کیمپ میں مقیم متاثرین سے دستیاب سہولیات بارے دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے سیلاب سے متاثرہ افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی،
ڈائریکٹر جنرل رینجرز کو ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بارے بھی آگاہ کیا گیا، ڈائریکٹر جنرل رینجرز کی تمام محکموں کے افسران کو سیلاب متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے رینجرز کے اہلکاروں کو ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 کے شانہ بشانہ امدادی کاروائیوں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا، ڈائریکٹر جنرل رینجرز پنجاب عاطف بن اکرم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اداروں کے ہمراہ رینجرز پنجاب کے جوان بھی ہمہ وقت تیار ہیں،
سیلابی صورتحال میں ہنگامی حالات میں عوامی ریلیف کے لیے متحرک انداز میں کام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ تمام فلڈ ریلیف کیمپس متاثرین کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں، سیلاب کے دوران عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام محکمے مکمل طور پر الرٹ رہیں۔








