بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین، روس، کینیڈا اور بھارت کے تھنک ٹینکس کی جانب سے مشترکہ طور پر مرتب کردہ تحقیقی رپورٹ “مشکل مسائل سے نمٹنا: نئے دور میں چین کی جامع گہری اصلاحات اور اعلیٰ سطحیٰ کھلے پن کا عمل نیز 2029 اور 2035کا وژن ” جاری کی گئی، جس میں اصلاحات اور کھلے پن کو فروغ دینے کے چین کے پختہ عزم کی مزید وضاحت کی گئی ہے۔
رپورٹ میں چین کے متعدد اصلاحاتی اقدامات کو چھ زمروں میں تقسیم کرتے ہوئے عام فہم انداز میں وضاحت کی گئی ہے ، جن میں انسداد غربت، بندش کا خاتمہ، انسداد آلودگی، انسداد بدعنوانی، انسداد بالادستی اور بحران سے نمٹنا شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چینی معاشرے کو اس وقت اصلاحات میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے اور یہ جس قدر مشکل اور چیلنجنگ ہے، اصلاحات اور کھلے پن کو آگے بڑھانا اتنا ہی ضروری ہے۔ رپورٹ میں 2029 اور 2035 میں چین کی جانب سے اصلاحات کو مزید جامع طور پر گہرا کرنے کے وژن کی بھی وضاحت کی گئی ہے ، جن میں زیادہ مستحکم معیشت، خوشحال جمہوریت، ثقافتی تنوع، مزید آرام دہ طرز زندگی، ایک سرسبز ماحول، ایک محفوظ ملک اور ایک مضبوط رفتار ، جیسے عوامل شامل ہیں.