بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)بیجنگ وقت کے مطابق پیر کے دن 11 بج کر 2 منٹ پر چین نے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ۔2 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے ایس ای او سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کیا۔
سیٹلائٹ کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہو گیا اور لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔یہ مشن لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹس کی 664ویں پرواز تھی۔









