وزارت خا رجہ 116

چین ایس سی او کے مزید قریبی ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے تیار، وزارت خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان چاؤ لی جیان نے اعلان کیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا اجلاس 28 سے 29 جولائی تک ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں منعقد ہوگا۔ تمام فریق بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں ایس سی او تعاون جیسے امور پر بات چیت کریں گے۔

چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین یکجہتی اور باہمی اعتماد کو مضبوط کرنے، “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیاری مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے اور ایک مزید قریبی شنگھائی تعاون تنظیم کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں