ماؤ ننگ 11

چین ،روس اورامریکہ کے سربراہان کی ملاقات تخلیقی اہمیت کی حامل ہے،چین کی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں چین، روس اور امریکہ کے سربراہان کی ملاقات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات تخلیقی اہمیت کی حامل ہے۔

ماؤ ننگ نے کہا کہ چین، روس اور امریکہ کے سربراہان کے درمیان تاریخ میں یہ پہلی بالمشافہ ملاقات ہے، جس میں عالمی امن کے تحفظ اور بڑی طاقتوں کے تعلقات میں اسٹریٹجک استحکام کے فروغ پر گہرائی سے خیالات کا تبادلہ کیا جائے گا اور اس ملاقات کی اپنی ایک تخلیقی حیثیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین، روس اور امریکہ تینوں اقوام متحدہ کے بانی رکن اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان ہیں۔ تاریخ میں ان تینوں ممالک نے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ دنیا کی فاشزم مخالف جنگ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں ان تینوں ممالک پر عالمی چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے اور عالمی امن و استحکام کے فروغ میں اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ چین، روس اور امریکہ کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا، اختلافات کو مناسب انداز میں قابو میں رکھنا اور باہمی تعلقات کو مستحکم بنانا تینوں ممالک کے مشترکہ مفادات میں ہے اور بین الاقوامی برادری کی توقعات سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔ یہ اقدامات عالمی صورتحال کو مستحکم بنانے اور مکالمے و تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں