بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ اور گوانگ دونگ صوبائی حکومت کے اشتراک سے “پہاڑ اور سمندر مل کر جگمگائیں، خوبصورتی باہم مشترک ہو” کے عنوان سے ایشیا پیسیفک افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی اورچین کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی خصوصی نمائش کی افتتاحی تقریب شین زین میں منعقد ہوئی۔
اپیک کی رکن معیشتوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی، کاروباری اور تعلیمی شخصیات، متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں، بین الاقوامی مین اسٹریم میڈیا اداروں، چین میں تعینات سفارتی نمائندوں اور فنکاروں سمیت چین اور دیگر ممالک کے 150 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی اور متعدد تعاون کے نتائج کے اجرا کا مشاہدہ کیا۔چین کے غیر مادی ثقافتی ورثےکی خصوصی نمائش بھی اسی روز شروع ہوئی۔
اقوام متحدہ کی 81ویں جنرل اسمبلی کے صدر خلیل الرحمان نے تقریب میں ورچوئل شرکت کی اور خطاب کیا۔سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے واضح کیا ہے کہ “ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر ایشیا پیسیفک خطے کی طویل مدتی ترقی اور خوشحالی کے حصول کی ناگزیر راہ ہے اور تمام فریقوں کا مشترکہ وژن بھی ہے۔”چائنا میڈیا گروپ ہمیشہ کھلے پن، جدت اور جامعیت کے جذبے پر کاربند رہا ہے اور میڈیا کے کیمروں کو ایشیا پیسیفک کے عوام کے دلوں کو باہم جوڑنے والی کڑی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ مشترکہ تعمیر اور مشترکہ استفادے کے ذریعے باہمی تعاون کو مشترکہ مستقبل سے وابستگی کا پل بنایا جا رہا ہے اور افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مسلسل گہرائی اور عملی سطح پر فروغ دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 85 زبانوں پر مشتمل مضبوط ابلاغی نظام سے استفادہ کرتے ہوئے چائنا میڈیا گروپ نے دنیا بھر میں پھیلا ہوا اور علاقائی سطح پر باہم مربوط تعاون کا نیٹ ورک قائم کیا ہے، جس کے ذریعے ایشیا پیسیفک خطے کے کھلے پن، جامعیت اور بھرپور توانائی سے عبارت جیتی جاگتی تصویر کو بھرپور انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ تمام فریقوں کے ساتھ مل کر مخلصانہ مکالمے اور عملی اقدامات کے ذریعے”ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ” میں مسلسل افرادی و ثقافتی قوت شامل کرنے کے لیے تیار ہے۔









