چین 9

امید ہے کہ جی نان یونیورسٹی چینی ثقافت کو آگے بڑھائے گی، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدرِ مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے جی نان یونیورسٹی کے 120ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا اور یونیورسٹی کے تمام اساتذہ، طلبہ، عملے اور فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔

شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ نئے نقطۂ آغاز پر امید ہے کہ جی نان یونیورسٹی نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم نظریات کی رہنمائی میں حب الوطنی کی روایت کو آگے بڑھائے گی، اپنی تعلیمی خصوصیات کو برقرار رکھے گی، چین کے علاقے ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان نیز بیرون ملک مقیم چینی نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تربیت کو مضبوط بنائے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جی نان یونیورسٹی چینی ثقافت کو آگے بڑھائے گی،

چین اور دیگر ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کو فروغ دے گی اور تعلیم و تدریس کے معیار کو مسلسل بہتر بنائے گی، تاکہ بیرون ملک مقیم چینیوں کے جذبۂ وابستگی اور قوت کو یکجا کرنے اور چینی طرز جدیدیت کو آگے بڑھانے میں نئی خدمات انجام دی جا سکیں۔جی نان یونیورسٹی 1906 میں قائم ہوئی تھی۔ گزشتہ 120 برسوں کے دوران یونیورسٹی نے دنیا کے 170 سے زائد ممالک اور ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان سمیت مختلف علاقوں کے لیے بڑی تعداد میں باصلاحیت افراد تیار کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں