چینی نوجوان

چینی نوجوان چینی قوم کی ترقی کے لیے بہترین قوت ہیں، وائٹ پیپر

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے نوجوانوں کے حوالے سے ایک وائٹ پیپر “نئے دور میں چینی نوجوان ” جاری کیا۔جمعرات کے روز اطلاعات کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے نوجوان طبقے کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔ وائٹ پیپر میں نئے دور میں نوجوانوں کی ترقی کے لیے پارٹی اور حکومت کی جانب سے پیدا کیے گئے سازگار حالات اور اس شعبے میں عظیم کامیابیوں سے جامع طور پر متعارف کروایا گیا ہے، جس سے نئے دور میں چینی نوجوانوں کی ذمہ داریوں کا مکمل اظہار ہوتا ہے۔

وائٹ پیپر کے مطابق نئے دور میں چینی نوجوان چینی قوم کی ترقی کے لیے بہترین قوت ہیں۔ مادی ترقی کے لیے ماحول سازگار ہے، روحانی نشوونما کے لیے گنجائش وسیع ہے، اور نوجوانوں کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے وسائل دستیاب ہیں۔نوجوانوں کے لیے تعلیم کے مواقع زیادہ مساوی ہیں، کیریئر کے انتخاب میں متنوع ترجیحات موجود ہیں، اور اُن کی ایک شاندار زندگی کے احساس کا مرحلہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔نوجوانوں کو مزید جامع سیکورٹی حمایت کے ساتھ ساتھ، ترقی کا بہتر قانونی ماحول، مضبوط پالیسی حمایت، زیادہ قابل اعتماد سماجی تحفظ، اور تنظیمی دیکھ بھال حاصل ہوگی۔

وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ نئے دور میں چینی نوجوان دنیا میں ضم ہونے کے لیے مزید پراعتماد ہیں، “باہر جانے” کا راستہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے اور رابطے اور تعاون کے لیے “دوستوں کا حلقہ” انتہائی وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ تمام بنی نوع انسان کے لیے ترقی، انصاف، جمہوریت اور آزادی کی مشترکہ اقدار بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر میں نوجوانوں کی ذمہ داری کو ظاہر کرتی ہیں۔