سید یوسف رضا گیلانی 38

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مرحوم ارشد وحید چوہدری کے بیٹے روشان وحید کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ممتاز صحافی اور پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے بانی رکن مرحوم ارشد وحید چوہدری کے جوانسالہ صاحبزادے روشان وحید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ نوجوان بیٹے کا انتقال اہلخانہ کے لئے ایک اندوہناک اور بہت بڑا صدمہ ہے،

جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں وہ مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے اللہ رب العزت سے دعا کی کہ مرحوم روشان وحید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں