اختیار ولی 21

پی ٹی آئی ہمیشہ بات کو سمجھنے میں دیر کردیتی ہے، اختیار ولی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے کوآر ڈینیٹر اختیار ولی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ بات کو سمجھنے میں دیر کردیتی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہاکہ پاکستان میں ہمیشہ کے لیے دھرنے اور انتشارکی سیاست کی گنجائش ختم کردی گئی ہے، امید ہے اچھی خبریں آئیں گی۔

انہوںنے کہاکہ مذاکرات کی میز پرآنا ہی بڑی بات ہے، وزیراعظم نے کئی بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے کر بڑے دل کا مظاہرہ کیا، ہماری اتحادی جماعتوں کا کردار بھی لائقِ تحسین رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں