لاہور( رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس بار بھی بری طرح ناکام ہو گی، احتجاج کی کال کی ناکامی کے بعد یہ دو سال اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے،اتحادی حکومت میں ناراضی اور گلے شکوئوں کی گنجائش رہتی ہے ایسا اختلاف نہیں کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے راستے جدا ہو جائیں
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس دن بلاول بھٹوکی وزیراعظم سے ملاقات ہو گی ان کی خواہش کے مطابق معاملات طے پا جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاج کی تیاریوں کو روکا جانا چاہیے ،اس بار بھی یہ بری طرح ناکام ہوں گے اور پھر دو سال تک اٹھنے کے قابل نہیں رہیں گے ۔
٭٭٭٭٭