پی آئی این ایس

پی آئی این ایس کی سی ٹی سکین مشین تکنیکی خرابی، پرزہ جات کی تبدیلی کیلئے بند

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں نصب 128سلائسز سی ٹی سکین مشین کوتکنیکی خرابی ومرمت کیلئے بند کر دیا گیا ہے تاہم اس دوران مریضوں کے لاہور جنرل ہسپتال سے سی ٹی سکین جاری رہیں گے۔

ایم ایس پی آئی این ایس کے اعلامیہ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ کی سی ٹی سکین مشین کی اوورہالنگ و ضروری پرزہ جات تبدیل ہونگے جو کمپنی طے شدہ قواعدو ضوابط کے تحت کریگی۔

ایم ایس کاکہنا تھا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق پنز میں زیر علاج مریضوں کے سی ٹی سکین جنرل ہسپتال سے ہونگے۔ اس ضمن میں لاہور جنرل ہسپتال کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے تاکہ مریضوں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔