پٹ سن

پٹ سن کی درآمدات میں اپریل 2025کے دوران 90.16فیصد کمی

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)پٹ سن کی درآمدات میں اپریل 2025کے دوران 90.16فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمارکے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 72 ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ اپریل 2024 میں پٹ سن کی درآمدات کا حجم 732ملین روپے رہا تھا۔

اس طر ح اپریل 2024کے مقابلے میں اپریل 2025کے دوران پٹ سن کی قومی درآمدات میں 660ملین روپے یعنی 90فیصد سے زیادہ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔