شاہ رخ

پٹھان کی کامیابی پر ماہرہ خان اور عتیقہ اوڈھو کا شاہ رخ کے لیے پیار بھرا پیغام

لاہور (رپورٹنگ آں لائن)سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے شاہ رخ خان کو فلم پٹھان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے پیار کا اظہار کیا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے بھی شاہ رخ خان کے ساتھ ماضی میں کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور انہیں سب کا خیال رکھنے والا شخص قرار دیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ماضی میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم دیوداس کے سیٹ پر ملاقات کی تھی، جس دوران بالی ووڈ بادشاہ انہیں بہت عزت اور پیار دیا۔سینئر اداکارہ نے شاہ رخ خان کو محبت کرنے والا، مہربان اور بہترین شخصیت کا مالک قرار دیتے ہوئے انہیں ان کی فلم کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔ساتھ ہی عتیقہ اوڈھو نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جلد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بحال ہوں گے اور دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی فلمیں دیکھی جانے لگیں گی۔