پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی ،ایسو سی ایٹ ڈگری آن لائن داخلوںکا دوبارہ مرتب کردہ شیڈول

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس سالانہ2022ء کے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا شیڈول جاری کر دیاہے جس کے مطابق امیدواروں کیلئے ڈبل فیس بمعہ 500جرمانے کے ساتھ آن لائن پورٹل24جون2022تک کھلا رہے گا۔امتحانات 27جولائی 2022ء سے شروع ہوں گے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہے۔