لاہور (رپورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔محکمہ تعلیم کے مطابق گرمی کی شدت کے پیش نظر تعطیلات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے سکول 22مئی بروز جمعہ سے 23اگست تک بند رہیں گے جبکہ تدریسی عمل 24اگست بروز پیر سے دوبارہ شروع ہوگا۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشات کے باعث طلبہ اور اساتذہ کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔









