ہائیکورٹ 21

پنجاب میں آوارہ کتوں کے بڑھتے حملے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے صوبے میں آوارہ اور باولے کتوں کے کاٹنے کے حالیہ واقعات کے خلاف درخواست پر سماعت سول سوسائٹی کے وکیل کے پیش نہ ہونے کے باعث ملتوی کردی ۔

جسٹس خالد اسحاق نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عید سے پہلے پولیس کانسٹیبل بعد میں بچی کوکاٹنے کے واقعات پیش آئے، پنجاب بھر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کیواقعات سنگین ہیلتھ ایمرجنسی بن چکی ہے۔پنجاب میں سالانہ 2 لاکھ 75ہزار سے 4لاکھ تک کتے کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ 6ماہ کے دوران صوبے میں کتے کے کاٹنے کے ایک لاکھ 50ہزارواقعات رپورٹ ہوئے۔سرکاری ہسپتالوں میں باولے کتے کی ویکسین اور ایمیونوگلوبلین موجود نہیں۔

ویکسین کی عدم دستیابی اور تاخیرث شہریوں کے لیے سزائے موت کے مترادف ہے۔اینیمال برتھ کنٹرول پالیسی پرعمل نہ ہونے سےآوارہ کتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔حکومتی غفلت سے شہریوں کی زندگیاں داو پر ہیں۔استدعا ہے کہ عدالت حکومت کو آوارہ کتوں کو کنٹرول کرنے اور ویکسین کی فراہمی کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں