لاہور(رپورٹںگ آن لائن)پنجاب بھر کے سکولوں میں ہیڈماسٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔وزیرتعلیم رانا سکندرحیات نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ہدایت جاری کردیں،صوبے کے 35 ہزار سرکاری سکولوں میں ہیڈماسٹرزتعینات ہوں گے،ہیڈ ماسٹرزکو دس ہزار روپے اضافی معاوضہ دیا جائے گا۔
وزیرتعلیم کے مطابق کئی سالوں سے سکولوں میں مستقل ہیڈماسٹرزتعینات نہیں ہوسکے،مستقل ہیڈماسٹرزکی تعیناتی سے تعلیمی صورتحال بہتر ہوگی۔