نارووال(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مستقبل میں پمز ہسپتال جیسے واقعات سے بچنے کے لیے ہسپتالوں کے ایس او پیز بہتر بنائے جائیں گے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ پمز پر ہر پاکستانی کا دل غمزدہ ہے، پمز ہسپتال کا واقعہ انتہائی المناک ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سانحہ پمز کی تحقیقات کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے اور سانحہ پمز میں جو بھی ملوث ہے، کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
احسن اقبال نے کہا تمام ہسپتالوں کو اپنے ایس او پیز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے ہسپتالوں کے ایس او پیز بہتر بنائے جائیں گے۔









