پرینیتی چوپڑا 67

پرینیتی چوپڑا کے حاملہ ہونے کی خبر جھوٹی نکلی

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ حاملہ نہیں ہیں بلکہ فی الحال ان کی ساری توجہ اپنے کیریئر پر ہے۔

گزشتہ دنوں پرینیتی چوپڑا کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا،ان کے کھلے ڈھلے لباس کی وجہ سے یہ افواہیں پھیلنے لگی تھیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں اور ان نے یہ خبر مداحوں سے چھپانے کیلئے ڈھیلا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔تاہم اب پرینیتی چوپڑا کے قریبی ذرائع نے کہا کہ حمل کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے،

ان دونوں اداکارہ مختلف شہروں کا سفر کررہی ہیں، کبھی اپنے کام کی وجہ سے اور کبھی ذاتی وجوہات کی بنا پر۔پرینیتی چوپڑا کے قریبی ذرائع نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ کسی خاتون کے لباس کا انتخاب ایسی قیاس آرائیوں کا باعث بن سکتا ہے،بیشک پرینیتی اپنی نجی زندگی کو پرائیوٹ رکھنا پسند کرتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ حاملہ ہیں۔

ذرائع نے کہاکہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے نئے پراجیکٹس کی منصوبہ بندی بہت پہلے ہی کرلی تھی اور وہ اب ان تمام پراجیکٹس پر کام کررہی ہیں، انہوں نے اپنے کسی بھی پراجیکٹ کی شوٹنگ کو آگے نہیں بڑھایا۔جوڑے کے ایک اور قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ ہم نے حال ہی میں پرینیتی چوپڑا سے دہلی میں ملاقات کی تھی جس سے خبر کی تصدیق ہوئی کہ وہ حاملہ نہیں ہیں، اگر وہ حاملہ ہوتیں تو وہ یہ خبر خود اپنے مداحوں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کرتیں۔

ذرائع نے کہا کہ اس وقت، پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا اپنی شادی شدہ زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، اور ایک ساتھ گزارے گئے اور خاندان کے ساتھ گزارے گئے ہر لمحے کو قیمتی اور یادگار بنا رہے ہیں، اس کے علاوہ دونوں اپنے کام پر بھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں