لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب میں پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی اضافی فیسوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست محمد اعجاز شفیع، جوڈیشل ایکٹوازم پینل اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی )اور متعلقہ میڈیکل کالجز کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی جانب سے بھاری اضافی فیسیں وصول کی جا رہی ہیں، جس کے باعث مستحق اور قابل طلبہ داخلوں سے محروم ہو رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو ہدایت دے کہ وہ اضافی فیسیں وصول کرنے والے کالجز کے خلاف کارروائی کرے اور فیسوں کے نظام کو شفاف اور منصفانہ بنایا جائے۔









