تسمینئن اوپن اسکواش چیمپئن شپ

پاکستان کے مایہ ناز اسکواش پلیئر ناصر اقبال تسمینئن اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ڈیونپرٹ(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے مایہ ناز اسکواش پلیئر ناصر اقبال آسٹریلیا میں جاری تسمینئن اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔آسٹریلوی شہر ڈیونپرٹ میں جاری ایونٹ میں ناصر اقبال نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے ریس ڈاولنگ کو 3ـ0 سے ہرایا۔

آسٹریلین پلیئر کیخلاف ناصر کی فتح کا اسکور 9ـ11، 8ـ11 اور 7ـ11 رہا۔سیمی فائنل میں ناصر اقبال فرانس کے ملول سیانیمیکو سے مقابلہ کریں گے۔اس سے قبل ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ناصر نے آسٹریلیا کے سیڈ نمبر 8 ٹیٹ نوریس کو شکست دی۔

ان کی کامیابی کا اسکور 3ـ11، 4ـ11 اور 6ـ 11 رہا۔پہلے راؤنڈ میں ناصر نے آسٹریلیا کے ریمی ینگ کو شکست دی تھی۔ ریمی ینگ کے خلاف وہ4ـ11، 4ـ11 اور 3ـ11 سے کامیاب ہوئے تھے۔