بیرسٹر سیف

پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے’ بیرسٹر سیف

پشاور(رپورٹنگ آن لائن) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہاہے کہ پاکستان کی طرف جس نے بھی میلی آنکھ سے دیکھا ان کے آنکھیں نکال دیں گے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے یوم تشکر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی کا جسم مسلمانوں کے خون میں ڈوبا ہوا ہے، جب مودی کی ذلت کا وقت آگیا تو پاکستان کی طرف رخ کیا، اگر تم نے 10 مئی سے سبق حاصل نہیں کیا تو اب بھی ہماری بندوقوں کارخ بھارت کی طرف ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری بہادر افواج اور ہمارے شاہینوں نے ناصرف آپ کو نیچے دکھایا بلکہ تم سے مسلمانوں کے خون کا بدلہ لیا، ہماری قوم کو اسی طرح متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا، اسی طرح پاک فوج کے جوانوں اور شاہینوں کا دست وبازو بننا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ آئیں اس موقع پر اس عظم کا اظہار کریں کہ پاکستان ہماری شان ہماری آن ہے۔