معذور وں 126

پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور وں کا عالمی دن 3 دسمبر کو منایا جا ئے گا

ٹھٹھہ صادق آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور وں کا عالمی دن 3 دسمبر کو منایا جا ئے گا اس دن کے منانے کا مقصد خصوصی افراد کی تکالیف اور ان کے معاشی و سماجی حقوق سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور سپیشل افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہے اس روز حکومتی سرپرستی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ تقاریب میںخصوصی افراد کو مہمان خصوصی بنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد خصوصی افراد کی صلاحیتوںکے اعتراف میں ان کے حقوق کا تحفظ اور معذور افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔

ایک غیر سرکاری تنظیم کے اندازے کے مطابق ترقی پذیر ممالک کی تمام آبادی میں20فیصد سے زائد لوگ جسمانی معذوری کا شکار ہیں ۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن اقوام متحدہ کی ہدایت پر 1982ء سے منایا جا رہا ہے اس دن کو منانے کی باقاعدہ منظوری جنرل اسمبلی نے دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں