انگلش ہیڈ کوچ 19

پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے، اس کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی،انگلش ہیڈ کوچ

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم نے کہاہے کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے، اس کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی،پاکستان کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کنڈیشنز کا فائدہ حاصل ہے،پاکستان کیخلاف میچ میں بدلتی صورتحال کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا، سری لنکا کے خلاف بھی اس کی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم نے کہاکہ پاکستان میں ہمیشہ بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے خلاف اس کی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں، پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے، اس کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سری لنکا دونوں مضبوط ٹیمیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ٹرائی سیریز میں حالات کے مطابق حکمت عملی تبدیل کرنا پڑتی ہے، انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہاکہ پاکستان کے خلاف میچ میں بدلتی صورتحال کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ سری لنکا کے خلاف بھی اس کی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پروفیشنل کرکٹرز کی ذمہ داری ہر صورتحال میں جیت کی کوشش کرنا ہے۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں