سری لنکا 18

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آج سے راولپنڈی میں آغاز ہوگا۔پہلے ٹی 20 میں دونوں ٹیمیں آج شام 6 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

سیریز کے لئے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔قومی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی بطور کپتان اچھا پرفارم کروں، بہترین سکواڈ کے ساتھ میدان میں اتریں گے، سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی کیلئے پرعزم ہیں۔

پاکستان سری لنکا ٹی 20 سیریز کے تینوں میچز پی سی بی لائیو پر براہِ راست دیکھے جاسکیں گے، دوسرا 11 اکتوبر اور تیسرا 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں