لاہور( رپورٹنگ آن لائن )سابق وزیر اعظم وپیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں سیز فائر امن کی جیت ہے،دوست ممالک سعودیہ،ترکی ،ایران اور امریکہ کے شکر گزار ہیں جنہوںنے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی در اندازی کے بعد پاکستانی رد عمل کے باعث سیز فائر ممکن ہوا،دلیرانہ فیصلے کرنے پر پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،قوم نئی پیشرفت پر شکرانے کے نوافل ادا کرے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جنگوں سے نہیں مذاکرات سے دیرپا مسائل کا حل تلاش کرنا ہو گا ۔