اسپیکر قومی اسمبلی

پارلیمنٹ ہاوس سے پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریاں، سپیکر نے واقعے کا نوٹس لے لیا

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاوس سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)رہنماوں کی گرفتاریوں کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اور آئین کی پاسداری ہونی چاہیے، گزشتہ روز جو کچھ ہوا اس پر ایکشن لیں گے ۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ قانون اور آئین کی پاسداری ہونی چاہیے، ہمیں گزشتہ روز کے واقعے کو سنجیدہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں پارلمنٹ پر حملہ ہوا تو میں اس کرسی پر تھا، 2014 میں پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تھا اس کا مقدمہ درج ہوا تھا، گزشتہ روز کے واقعے کا بھی مقدمہ درج ہوسکتا ہے، گزشتہ روز جو کچھ ہوا اس کی فوٹیجز چاہیے، کل پارلیمنٹ میں جو ہوا، اس پر ایکشن لیں گے۔