امیر مقام 31

آزاد، ذمہ دار اور بااختیار میڈیا شفافیت، احتساب و عوامی آگاہی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، انجینئر امیر مقام

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران و صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عالمی یوم آزادی صحافت آزادی اظہار، معلومات تک رسائی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے عزم کی تجدید کا مظہر ہے،ایک آزاد، ذمہ دار اور بااختیار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کا بنیادی ستون ہے، جو شفافیت، احتساب اور عوامی آگاہی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع لر اپنے پیغام میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 1993 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی منظوری سے شروع ہونے والا یہ دن صحافیوں کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک آزاد، ذمہ دار اور بااختیار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کا بنیادی ستون ہے، جو شفافیت، احتساب اور عوامی آگاہی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

وفاقی وزیر نے صحافی برادری، بالخصوص خیبر پختونخوا کے صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل حالات کے باوجود پیشہ ورانہ دیانت داری کے ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صحافیوں کے تحفظ، آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کے فروغ کیلئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ دور میں فیک نیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات کے چیلنجز کے پیشِ نظر ذمہ دار صحافت کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں