مصطفی کمال

پارلیمنٹ سے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں،مصطفی کمال

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) رہنما متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم ) مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، گزشتہ روز کے واقعے کی کوئی بھی تائید نہیں کر سکتا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن سے درخواست ہے بریک لگا دیں، جب زہر بوئیں گے تو زہر ہی کاٹیں گے، جو کچھ ہو رہا ہے وہ ٹھیک نہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس جائیں اور سمجھائیں، سپیکر قومی اسمبلی کل کے واقعے پر ایکشن لیں۔