بابراعظم، رضوان

ٹی20ورلڈکپ،بابراعظم، رضوان امریکا میں اسلامک سینٹر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)20ورلڈکپ میں شرکت سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان امریکا کے اسلامک سینٹر کا دورہ کریں گے۔سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کے اسلامک ریسرچ سینٹر میں دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

دونوں کرکٹر امریکا کے شہر ڈلاس میں یکم جون کو ایک چیریٹی ایونٹ میں شریک ہوں گے، جہاں طلبا کو تعلیم کیلئے بلاسود قرض اور عطیات دیے جائیں گے۔اس سے قبل بھی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے اسلامک سینٹر کا دورہ کیا تھا، جہاں انکے درس دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔