اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اب تک ٹیکے لگائے گئے طلبا کی تعداد 5.5 ملین سے تجاوز کر چکی ہے،12 سے 18 سال کی عمر کے آدھے سے زائد طلبا ءکو کم از کم ویکسین کی 1 خوراک دی جاچکی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ الحمدللہ 12 سے 18 سال کی عمر کے آدھے سے زیادہ طلبا ءکو کم از کم 1 خوراک کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید بتایا کہ جی بی 68 فیصد کے ساتھ پہلے اور پنجاب 62 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کورونا پابندیوں پر عمل درآمد کرنے پر شہریوں کی تعریف کی اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کو خراج تحسین و عقیدت پیش کیا۔این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس نے زندگیاں داپرلگاکرڈیوٹی کی، کورونا کے دوران فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز نے بے شمار انسانی زندگیاں بچائیں۔









