مائیک ہیسن 16

ٹیم کی ناقص کار کر دگی ،مائیک ہیسن کو انگلینڈ میں طلب کر لیا گیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو انگلینڈ میں طلب کر لیا گیا۔نجی ٹی وی نے مائیک ہیسن کا ہفتہ کو لاہور سے لندن کیلئے روانگی کا بتایاگیا ۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو لارڈز ٹیسٹ کے دوران طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 81 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ سے آگے بڑھایا۔

میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 110 رن پر ڈھیر ہوگئی تھی، 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔اوپننگ بیٹر امام الحق پنڈلی کی تکلیف کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں