فیصل کریم کنڈی 9

ڈی ایس پی کلاچی پر خوارج کا حملہ، گورنر خیبرپختونخوا کی شدید مذمت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈی ایس پی کلاچی اور دیگر پولیس افسران کی گاڑیوں پر خوارج کی فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کے جوابی ردعمل پر اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہتھالہ کے قریب ڈی ایس پی کلاچی اور دیگر پولیس افسران کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کوسراہتے ہوئے بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نےواقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس،بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کے بہادر پولیس اہلکاروں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں